ٹینس سٹارنوویک جوکووچ پیرس ماسٹرزاوپن کےفائنل میں پہنچ گئے
سربین ٹینس اسٹارنوویک جوکووچ نےپیرس ماسٹرز اوپن کے فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری اےٹی پی مینزسنگلزمقابلوں کےپہلےسیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئےجس کی وجہ سےکینیڈاکےڈینس شاپووالو نے بغیرمیچ کھیلےٹورنامنٹ کےفائنل میں جگہ بنا لی۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 32 سالہ عالمی نمبرایک سربیا کے نویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دےکرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ ان کی جیت کاسکور 7-6 اور 6-4 رہا۔
فائنل میں عالمی نمبرایک نویک جوکووچ کامقابلہ کینیڈاکے ڈینس شاپووالوسےہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
