Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

تحریک انصاف عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اولیاء میں ترقی کیلئے سیاسی و انتظامی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر فوکس کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، شہر کی ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلئے موثر پلان تشکیل دیا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کڈنی سینٹر کی توسیع کیلئے ڈی ایچ کیو کی نئی عمارت کے استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو قومی تعمیر نو کے محکمے یقینی بنائیں، سیوریج، تجاوزات اور صفائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اس خطے کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے پارکنگ پلازوں کا پلان بنایا جائے۔

Advertisement

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی کی تجویز کردہ اسکیموں کو ترجیح بنائیں گے، ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر نئے منصوبے تجویز کریں گے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں، منڈیوں اور لوہا و ٹمبر مارکیٹس کو شہر سے منتقل کرنے پر عمل درآمد کیا جائے، حکومت کی جانب سے شہر اولیاء کو سولر سٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ماسٹر پلان میں اندرون شہر کے انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی شامل کئے جائیں، شہری علاقوں میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

یاد رہے اجلاس میں معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ، سی پی او منیر مسعود مارتھ، ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی، سلیم لابر، سلمان نعیم سمیت اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

ایم پی اے میاں طارق عبد اللہ، قاسم لنگاہ، وسیم خان بادوزئی، ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید وڑائچ، بابر شاہ، عہدیدار اعجاز احمد لوٹھڑ، حافظ مشتاق، ملک اکرم کنہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر