
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی، آپ کی بہن، مریم نواز کی طرف سے آپ کو سلام، فیصل آباد کی عوام آپ کا بہت بہت شکریہ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب چینی کی قیمت زیادہ ہو جائے تو سمجھ لیں آپ کا وزیراعظم چور ہے، نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی آج 130 کو بھی کراس کر گئی تو بتاو چور کون ہے؟ رانا ثناء اللہ نے جعلی مقدمہ بھگتا، نواز شریف کا یہ شیر نہ جھکا، نہ بکا اور نہ ڈرا، آپ کو یاد ہے نواز شریف نے ایک بات کی تھی، نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں،: آج فیصل آباد والوں کے سامنے ایک ایک بات رکھوں گی، ایک شخص تھا جس کا نام تھا عمران خان، عمران خان کہتا تھا جب آتا مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی 10 روپے فی یونٹ ہوا کرتی تھی آج 20 روپے سے زائد ہے تو بتاو چور کون ہے؟ نواز شریف کے دور میں پٹرول 70 روپے لیٹر تھا آج 138 روپے ہے تو چور کون ہے؟ جب ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا میری طرف سے بھی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنا، میاں صاحب نے کہا کہ قوم کو بتانا کہ جب تم پر تکلیف آتی ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے، صرف مہنگائی کر کے حکومت کو تسلی نہیں ہوئی، یہ اتنے بے حس لوگ ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں قوم پر احسان کر کے بڑھاتے ہیں، ان کے وزراء عوام کے نوالے گنتے ہیں اور چینی کے دانے گنتے ہیں، عمران خان عوام سے کہتا ہے کہ میں اگر آٹا، چینی، سبزی مہنگا کر دوں تو عوام نے کھانا نہیں، پورا ملک پہلے کورونا کی لپیٹ میں تھا، لوگ اب مچھروں اور ڈینگی سے مر رہی ہے لیکن ان کو احساس نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لوگ تمہارے بغیر رل گئے ہیں، شہباز شریف لوگ تمہیں یاد کر رہے ہیں، آج اسپتالوں کا اچانک دورے کرنے والا کوئی نہیں ہے، جب کورونا میں جان بچانے والا انجیکشن 7 لاکھ میں ملتا ہے تو لوگ تمہیں یاد کرتے ہیں، اوپر سے عمران خان عوام کو یہ بھاشن دیتا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، عمران خان کہتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے، عمران خان تم نے 22 کروڑ عوام کو قبر میں پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، گرمی آتی یے تو بجلی غائب ہو جاتی ہے سردی آتی ہے تو گیس نہیں ملتی، وقت نے ثابت کیا کہ نواز اور شہباز شریف سے بڑا پاکستان کی تاریخ میں کوئی دیانتدار نہیں آیا، برطانیہ کی کورٹ نے کہہ دیا کہ شہباز شریف کے اوپر کوئی منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا تاریخ کا سب سے بڑا 122 ارب خا ایل این جی کا ڈاکہ ہے، آج مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ اس لیے ہو رہی ہے کہ اس حکومت نے مہنگی ایل این جی منگوائی، تاریخ کا سب سے بڑا آٹا، چینی اور پشاور رنگ روڈ اسکینڈل ہے اس حکومت کا، انہوں نے مخالفین کے خلاف نیب کا استعمال کیا، جب اپنی باری آئی تو نیب خو پورا کا پورا قانون بدل دیا، عمران خان نے کہا کہ مجھے جو غیر ملکیوں سے تحفے ملتے ہیں وہ میں نہیں بتا سکتا کیوں کہ غیر ملکی ناراض ہو جاتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جماعت پنڈورا پیپرز پر اول نمبر پر آئی ہے، انہوں نے قوم کو کہا کہ اس میں عمران خان کا نام نہیں ہے، کبھی سنا ہے کہ چوروں کا سردار ایماندار ہے، کہاں ہے وہ جے آئی ٹی کے ہیرے؟ کہاں ہے وہ جسٹس کھوسہ جس نے کہا تھا عمران خان نواز شریف کے خلاف فیصلہ چاہیے تو میرے پاس آؤ، مکافات عمل دیکھو کہ عمران خان کہتا تھا کہ نواز شریف غیر ملکیوں کے سامنے چٹس سے پڑھتا تھا، لیکن عمران خان کے دور میں مودی اس کا فون نہیں اٹھاتا اور جو بائیدڈن اس کو فون نہیں کرتا، جانتے ہو اقوام متحدہ کیوں نہیں گیا؟ کیوں کہ پوری دنیا کے سربراہ اس سے نہ ہاتھ ملانے کو تیار تھے اور نہ ملنے کو تیار تھے، لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کا اختیار اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، غیر ملکی جب سوال کرتے ہیں کہ جو بائیڈن تمہیں فون نہیں کرتا تو منہ جھکا لیتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ شخص اپنی نہیں پاکستان کی بےعزتی کرواتا ہے، نواز شریف نے جب بھی اسٹینڈ لیا قوم کے لیے لیا، جب بھی ٹکراؤ ہوا وہ آپ کی عزت، پرائم منسٹر آفس اور سولین بالادستی کے لیے لیا، نواز شریف نے اس اسٹینڈ کی بڑی قیمت چکائی ہے اور اپنی تین حکموتیں قربان کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News