فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب کے لیے نہیں، فضل الرحمان بیٹے اسد محمود کیلئے جھگڑا کررہے ہیں، زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، اسفند یار ولی کا جھگڑا بھی اپنی اولادوں کیلئے ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عات ونشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ دہائیوں سے مسلط عناصر کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، مولانا صاحب ملک کو انارکی سے دوچار کرنے میں ناکام ہوں گے۔
دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔غریب عوام کیلئے نہیں بلکہ فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑااسدمحمودکیلئے,زرداری کاجھگڑابلاول کیلئے,نواز کا جھگڑا مریم کیلیے،شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کیلئے اوراسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کیلئے ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
ذرائع کے مطا بق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں، 35 سالوں سے حکومت کرنے والے مافیا اور 22 کروڑ عوام کی جنگ ہے،آج سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
فردوس عاشق کا مزید کہنا ہے مولاناصاحب ملک کو انارکی سے دوچار کرنے میں ناکام ہوں گے،22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔
Advertisement22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم کا بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اگر این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی، یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صاف کہہ دیا ہے کہ نو این آر او، نو کمپرومائز۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔،ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا،این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔
وزیراعظم ع کا یہ تازہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جے یو آئی ف کے سربراہ اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ پر دیا گیا دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں،جس کی منظوری متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور موڑ سے دھرنے کی ڈی چوک منتقلی مولانا فضل الرحمن کے حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، ایسے میں حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو استعفی دینے کی دی گئی مہلت آج شام تک ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
