Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات عروج پر ہیں، وزیر اوقاف

Now Reading:

صوبے بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات عروج پر ہیں، وزیر اوقاف

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات عروج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے ملا قات میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات عروج پر ہیں، صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اپنی اپنی سطح پر میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں، تمام منعقدہ تقاریب میں شرکاء حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ نمونہ زندگی اور راہ نجات ہے، حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عشق ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ میں نعتیہ مشاعرے اور محافل میلاد و سماع کا سلسلہ جاری رہے گا، عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منا کر دنیا کو حضور ﷺ کے اعلیٰ و ارفع مقام اور اسوہ حسنہ کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ محفل سماع صوفیا اور اولیاء کرام کی قدیم روایت ہے، پاکستانی قوالوں نے اپنے فن سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر