Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے، ڈاکٹر ثانیہ

Now Reading:

پاکستان میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے، ڈاکٹر ثانیہ

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر تحصیل میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق غربت کے عالمی کے دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ احساس لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے، پاکستان کی تقریباً چالیس فیصد آبادی احساس سے مستفید ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس سال ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت جاری ہے، کل 20 لاکھ خصوصی افراد کو احساس کفالت میں اضافی شامل کیا جا رہا ہے، ملک کے 130 سے زائد اضلاع میں احساس بلاسود قرض پروگرام 38 لاکھ  لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس تحفظ پروگرام ہولی فیملی ہسپتال روالپنڈی کے بعد اب جلد ملک کے 16 بڑے ہسپتالوں میں نافذ ہوگا، اس مالی سال میں احساس نشوونما کو 15 اضلاع سے بڑھا کر ملک گیر سطح پر پھیلایا جا رہا ہے، پاکستان کی ہر تحصیل میں لاکھوں بچوں کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی سہولت موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر