کابل:پاکستانی سفارتی عملےکوہراساں کیےجانےکامعاملہ،قونصلرآفس آج سےبند
کابل میں پاکستانی سفارتی عملےکوہراساں کیےجانےکامعاملےکےبعدآج سےپاکستان کےقونصلرآفس کو آج سےغیرمعینہ مدت کےلیےبندکیاجارہاہے۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ہونےوالےبیان کےمطابق ویزہ سیکشن آج پیرکےروزتاحکم ثانی سےبندرہےگا۔
اس سےقبل اتوارکواسلام آباد میں پاکستانی دفترخارجہ نےکابل میں پاکستانی سفارتی عملےکوہراساں کیے جانےپراسلام آبادمیں افغان ناظم الامورکوطلب کیاتھااورکابل میں پاکستانی سفارتخانےاورسب مشنز کے سفارتی عملےکودرپیش مسائل اورسکیورٹی خدشات کےحوالےسےآگاہ کیا۔
پاکستان کےدفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاتھاکہ ’کابل میں پاکستانی سفارت خانےکے افسران اوراہلکاروں کوگذشتہ دوروزسےہراساں کیاجارہاہے۔ انہیں سڑکوں پرروکاجاتاہے۔ سفارت خانےکی طرف جاتےہوئےگاڑیوں کوموٹرسائیکلوں سےہٹ کیاگیاہے۔‘
گزشتہ روزبھیجے گئےمراسلے کےمطابق دواورتین نومبرکوسفارتی عملےکےساتھ کم سےکم آٹھ ایسے واقعات پیش آئےہیں جن کو 1961 کےسفارتی تعلقات پرویانا کنونشن کی شقوں 22 (3)، 25، 26، 29 کی خلاف ورزی قراردیاگیاہے۔
مراسلے کےمطابق سفارتی عملےکوٹویوٹا ہائیلکس گاڑی میں وائرلیس تھامےافراداورایک موٹرسائیکل سوار نے راساں کیا۔ بیان کےمطابق ایساہفتےاوراتواردونوں دن متواترکیاگیا۔
بیان میں مزیدکہاگیاکہ’ افغان حکام سکیورٹی خلاف ورزی اورہراساں کیےجانےکےواقعات کی فوری تحقیقات کرےاوراس کی رپورٹ پاکستانی حکومت سےشیئرکی جائے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ سفارتی عملے کے ساتھ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفارت خانے میں ویزہ سیکشن بند ہونے سے وہ سینکڑوں افغان متاثر ہوں گے جو علاج معالجے، تعلیم اور سامان خریدنے کے لیے پاکستان آتے ہیں ۔ پاکستانی سفارت خانہ روزانہ 1500 کے قریب ویزہ درخواستوں پر کام کرتا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل رواں سال 11 اکتوبر کواسلام آبادمیں افغان سفارت خانےنےپشاور کی افغان مارکیٹ میں پاکستانی جھنڈا اتارنے کے بعد قونصل خانہ بند کیاتھا۔
Afghanistan Consulate in Peshawar closed down in protest to Pakistani police raid on Afghan government owned property called Afghan Market and removal of Afghan flag from these premises. It will remain closed until assurances from Pak government that this won't be repeated again. pic.twitter.com/MR2rREnYLt
— Atif Mashal عاطف مشعل (@MashalAtif) October 11, 2019
پاکستان میں تعینات افغان سفیرشکراللہ عاطف مشال نےاپنی ٹویٹ میں کہاتھاکہ ’پشاورمیں افغانستان کی ملکیتی مارکیٹ پرپولیس چھاپے اور افغانستان کا جھنڈا اتارے جانے کے خلاف پشاورمیں افغان قونصل خانہ احتجاجاًبندکردیاہے۔‘
افغان سفیرکامزید کہناتھاکہ ’’پشاور قونصل خانہ اس وقت تک بندرہےگا جب تک حکومت پاکستان انہیں یہ یقین دہانی نہیں کرا دیتی کہ ان کےساتھ ایسادوبارہ نہیں ہو گا‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
