Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے ،حمزہ شہباز

Now Reading:

عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے ،حمزہ شہباز

مسلم لیگی رہنما حمزہ شہبا زکا کہنا ہے کہ عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبا ز کا کہنا ہےکہ عمران نیازی اپنے آپ کو این آر او دینا چاہتے ہیں، آٹا، چینی، رنگ روڈ اسینڈل آیا تو یاد آگیا نیب میں ترمیم ہونی چاہیے، ایوان صدرمیں آرڈیننس فیکٹری سےاپنےآپ کواین آر او دینا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہناہےکہ کل وزیراعظم کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہے ، بتایا جائے کیا کورونا دیگرممالک میں نہیں آیا؟ بھارت میں مہنگائی کا گراف نیچے آرہا ہے اور یہاں اضافہ ہورہاہے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے جھوٹے وعوے کیے گئے، ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ کردیا ، ن لیگ کے دو میں کینسر کی دوائیاں مفت دی جاتی تھیں، ن لیگ کے دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا،آج 80 روپے ملتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ گیس کا 8 روپے کا یونٹ آج 23 روپے ہے ،عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کرعوام کو سبز باغ دکھایا کرتے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر