Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ جام کمال کی کارکردگی مایوس کن ہے، عبد الرحمان کھیتران

Now Reading:

وزیر اعلیٰ جام کمال کی کارکردگی مایوس کن ہے، عبد الرحمان کھیتران

رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد کی شکل میں ایوان میں پیش کی۔

اجلاس میں رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ان کی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان نے گیارہ اکتوبر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جام کمال خان کو خراب کارکردگی پر وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جام کمال عوام کو ریلیف دینے میں تین سال سے ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کارکردگی مایوس کن ہے، خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے مایوسی، بدامنی، بے روزگاری کے ساتھ اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ تمام معاملات تین سال سے بنا مشاورت کے چلاتے رہے۔

رکن اسمبلی سردارعبد الرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی مسائل پرغیر سنجیدگی کا ثبوت دیا۔

Advertisement

دوسری جانب اجلاس میں اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام صاحب حکومت دولت پر قائم نہیں رہتی، حکومتیں امید اور صبر پر قائم رہتی ہیں۔

ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی امید ریاست اور اداروں سے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی وجہ سے اٹھ گئی ہے، تین سالوں میں اداروں کو یرغمال بنانے کی پالیسی اپنائی گئی، بلوچستان خون کے آنسوؤں اور سیسکیوں سے گزر رہا ہے۔

اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ نے کہا کہ جام کمال صاحب کو خوش آمدیوں نے گھیر رکھا ہے، جام صاحب بلوچستان میں شہنشایت نہیں چل سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر