مکہ مکرمہ:پاکستانی خاتون کاتیارکردہ قرآن ہزاروں افرادکی دلچسپی کامحور

جبل العمرمیں القرآن الکریم نمائش میں پاکستانی خاتون کاکڑھائی کےذریعےتیارکردہ قرآن ہزاروں افرادکی دلچسپی کامحوربن گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مکہ مکرمہ میں صوبے پنجاب کےشہرگجرات سےتعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون کا کپڑے پر کڑھائی کےذریعےتیارکردہ قرآن توجہ کامرکزبن گیاہے،جبل العمرمیں ’القرآن الکریم‘ کی نمائش کےدوران شائقین قرآن کےنسخےکوبےحدپسندکررہےہیں۔
نسیم اخترکاتیارکردہ قرآن 10 جلدوں پرمشمل ہےاورہرجلدمیں تین پارے ہیں،اس قرآن کی تیاری میں 300 میٹرکپڑااور 25 ہزار میٹر طویل دھاگہ استعمال ہواہےجبکہ قرآن کاہرپارہ 24 صفحات اورہرصفحہ 15 سطروں پرمشتمل ہے۔
واضح رہےکہ پاکستانی خاتون نسیم اخترنےکڑھائی سےکپڑےپرقرآن پاک لکھنےکااعزازحاصل کیاتھا، انہوں نے کڑھائی سے 724 صفحات لکھےجن کاوزن 55کلو گرام ہے۔
واضح رہے کہ نسیم اخترنےاس نیک کام کاآغاز 1987 میں کیاتھااور 32 سال کی انتھک محنت سے 2018 میں وہ اپنےنیک کام سےسرخروہوگئیں۔
خاتون کادعویٰ ہےکہ ہاتھ کی کڑھائی سےتیارکیاجانےوالا قرآن مجید کایہ نسخہ واحدہےجوایک ہی عورت کے ہاتھ سے بنا،اس میں کسی کی مددشامل نہیں بلکہ سب میری اپنی کاوش ہے۔
خیال رہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نےہاتھ کی کڑھائی سےقرآن پاک لکھنےوالی خاتون نسیم اخترکوصدارتی ایوارڈسےنوازنےکامطالبہ کیاتھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News