Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت منصوبہ چشمہ رائٹ بینک کینال سے متعلق اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت منصوبہ چشمہ رائٹ بینک کینال سے متعلق اجلاس
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے لیے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں بالخصوص چشمہ رائٹ بینک کینال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے متبادل مالیاتی ماڈلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا  کہ  تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریبا 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا  جبکہ یہ منصوبہ خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا اور  علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کریں، منصوبہ مشرق وسطیٰ میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا ۔

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، منصوبے  سے غربت و بھوک کے خاتمے، مقامی آبادی کے لیے اچھی تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر توانائی محمد حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ،صوبائی وزراء خیبر پختونخوا  تیمور سلیم جھگڑا ، محب اللہ ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی تھی  جس میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر نالہ لئی منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر