
حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عشرہ رحمتہ اللعالمین کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں ریاست مدینہ اور سیرتِ خاتم النبین ﷺ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرِ صدارت کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے، کانفرنس میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دیگر وزراء شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں سندھ بھر سے درگاہوں کے گدی نشین، سجادہ نشین، علماء مشائخ، پیر، اسکالر بھی شرکت کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے لیے تمام شرکاء کو دعوت نامے پہنچا دیے گئے ہیں، یہ کانفرنس سندھ کے حوالے سے بہت بڑی کانفرنس ہے، کانفرنس کا انعقاد عشرہ رحمتہ اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News