فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے، عوام روٹی کا ہار بنا کر احتجاج کر رہی ہے، احتجاج میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کال پر پنجاب بھر میں حکومت کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے عوام کا جمع غفیر اکھٹا کر لیا، تبدیلی سرکار کی مہنگائی سے تنگ عوام روڈ پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے باہر آگئی ہے، عوام نے گو نیازی گو کے نعرے لگا کر تبدیلی سرکار کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج میں موجود کارکن نے کہا کہ چینی، گھی، آٹا اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے لئے جینا دوبھر ہوگیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے، عوام کے مسائل میں اضافے سے عوام فاقہ کشی کے بعد خود کشی پر مجبور ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News