Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم مضبوط ہے، فتح پاکستان ہی کی ہوگی، وزیر اطلاعات

Now Reading:

قومی ٹیم مضبوط ہے، فتح پاکستان ہی کی ہوگی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مضبوط ہے، فتح پاکستان ہی کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹی 20 ورلڈکپ میں دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے کہاکہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں، آج پاکستان کے جو بھی 11 لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر اسٹار بننے کا موقع ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشا اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی، پاکستان کی ہو گی۔

 واضح رہےکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو نے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے۔

آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اورچھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنےکو بےقرار ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

Advertisement

محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اورحسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کوتگڑا حریف قراردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائےگی۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کوبھاگنے نہیں دینگے، بھارت کو نہیں چھوڑینگے۔

Advertisement

دنیائے کرکٹ کے  سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہاکہ  ضروری نہیں کہ ہرباربھارت جیتے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی روایتی حریف سے شاہینوں کی فتح کےلئے پراُمید ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ قومی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے ، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر