وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی 20 میچ کے حوالے سےجاری کردہ بیان میں کہا کہ امید ہے کہ آج پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی، عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرے گی، بھارت کو شکست دے کر کھلاڑی قوم کو خوشیاں دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ آج پاکستانی ٹیم باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، قومی کھلاڑیوں کو جانفشانی اور محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی، میرا ایمان ہے کہ محنت، عزم اور جذبے سے ہر کامیابی قدم چومتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہونے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے۔
آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو بے قرار ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔
ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News