وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آذاد کشمیر میں گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے آذاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور پانچ سو ارب کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News