
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کے سربراہ باب میننڈیز کا کہنا ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈاکٹر طارق ابراہیم کی رہائش گاہ پر امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے زہر اہتمام ہونے والے پروگرام میں پاکستانیوں سے خطاب اور پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بلنکن سے کہا ہے کہ صدربائیڈن اورعمران خان کی بات چیت ممکن بنائیں۔
باب میننڈیز کا کہنا تھا بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، جن باتوں پر اتفاق ہوگا اس کو آگے بڑھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن اور عمران خان کی بات چیت سے تعلقات میں شفافیت بڑہے گی۔
باب میننڈیز نے یہ بھی کہا کہ تعلقات صرف فوجی یا سیکیورٹی سطح پر ہی نہیں بڑھنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News