سابق وزیر خارجہ انعام الحق نے کہا ہے کہ بھارت سے جموں و کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ انعام الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر مہاراجہ کے معاہدے کی عالمہ قوانین کے تحت کوئی حیثیت نہیں، بھارت سے جموں و کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت ایک ناقابل تنسیخ حق ہے جو کہ کشمیریوں کے لئے ہے، افریقہ کی افریقن نیشنل کونسل، زمبابوے کی زامپو اور زن کو اقوام متحدہ کے حریت کی جدوجہد قرار دیا تھا، جدوجہد آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنا نا مناسب ہے، دہشت گردی اور حریت میں بہت فرق موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی بھی کشمیر پر کسی تیسرے ملک کی ثالٹی کی پیشکش کو قبول نہیں کرنا چاہیے، ایسا کرنے کا حق صرف کشمیویوں کا حاصل ہے، بھارت اور عرب امارات نے دبئی سے ستک نگر کے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا ہے، اگر یہ درست ہے تو کہ پاکستان کے لیے انتہائی اچنبھے کی بات ہے۔
سابق وزیر خارجہ انعام الحق نے کہا کہ اگر یہ پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہیں تب بھی پاکستان کو یو اے ای سے شدید احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے، کشمیر کی متنازع حیثیت کے باعث پاکستان کو بھارت سے بھی احتجاج کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News