Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، وزیر اطلاعات

Now Reading:

ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، وزیر اطلاعات
فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن آیا تھا، اس پر کارروائی آگے چلے گی، انشاءاللہ اس کے مطابق چلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کالعدم تحریک لبیک کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کرنا چاہیے، مسائل میں اضافہ نہ کریں ، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کالعدم ٹی ایل پی پر آج کابینہ میں تفصیلی بات ہو گی ، روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے، سڑکیں بند کرکے احتجاج کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ طویل عرصے بعد قوم کو خوشیاں ملی ہیں،  ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کرکٹ بہت مشکل حالات میں تھی، ہندوستان کی کرکٹ میں اربوں ڈالر انوسٹ ہوئے، ہم نے انہیں جس طرح شکست دی پوری عمر یاد رہے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی بھی سیکیورٹی کلیئر کر دی ہے، امید ہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکون مل گیا ہوگا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں  سعودی امداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی سہولت معیشت کو سہارا دینے میں مدد فراہم کرے گی، تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جلد جمع ہوجائیں گے۔ تیل کے لیے پاکستان کو فوری ادائیگی نہیں کرنا ہو گی بلکہ یہ موخر ادائیگی کی سہولت کے تحت دستیاب ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیاہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتاہوں انہوں نے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 بلین ڈالرڈپازٹ اور 1.2 بلین ڈالر کے ساتھ ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مالی معاونت کی ۔

یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔

 ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔

وزیراعظم پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا ،جس میں وزیر خزانہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو قریب سے مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر