Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں ، محمود خان

Now Reading:

ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں ، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھم نہ سکا ، کشمیری عوام کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں ، کشمیری عوام کے حوصلے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ، کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔

 دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دلائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر پر مکمل سرنڈر کیا ہے۔ پاکستانی 22 کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری عوام پاکستانی حکمرانوں کے رویوں پر سخت نالاں ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پپش کرتے ہیں، علی گیلانی شہید اور کشمیری قائدین کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کے تمام ظلم و جبر کے باوجود کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر اقوام عالم خاموش کیوں؟ کشمیری عوام بھارت کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ اور یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر