
کراچی کے مختلف علاقوں سے چپ تعزیہ کے جلوس برآمد ہورہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلاکی یاد میں ایام عزا کاآخری جلوس کراچی میں چپ تعزیہ چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔علی الصباح چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا ہے۔ جومقررہ راستوں سے ہوتا ہواکھارادر حسینيہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا ۔
مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر سولجر بازار روڈ، ہولی فیملی اسپتال روڈ، کیپری، صدر دوخانے سے پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار سے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس میں عزادار بڑی تعداد میں شریک ہیں ۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔قانون نافذکر نے والوں نے پوزیشن سنبھال لی ہیں ۔ جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے ہیں۔
8 ہزار 314افسران اور اہلکار سیکیورٹی کی فرائض انجام دے رہےہیں ۔بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرزبھی موجود ہیں۔
دوسری جانب کراچی سميت سندھ بھر ميں موٹر سائيکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جو رات 12 بجے تک رہے گی۔ جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News