Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کی ترکی میں استنبول کے میئر سے ملاقات

Now Reading:

گورنر سندھ کی ترکی میں استنبول کے میئر سے ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترقی کے تعلقات میں فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ علی عزیز جی جی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں استنبول میں بے روزگار پاکستانیوں کے مناسب روزگار کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے استنبول کے میئر کو کراچی آنے کی دعوت دی ، جو انہوں نے خوشدلی کے ساتھ قبول کی۔

Advertisement

استنبول ماس ٹرانزٹ سسٹم کی طرز پر کراچی میں بھی ماڈرن ٹرانسپورٹ نظام کے لیے ترکی کے ایکسپرٹس پر مشتمل ٹیم کو گورنر سندھ نے کراچی کے دورہ کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ نے 29 اکتوبر ترکی کے قومی دن کے حوالہ سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی کا بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف پر بھر پور تائید پر اظہار تشکر کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر