وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ماؤنٹین کمیونٹیز متاثر ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی جس میں خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان سخت موسمی حالات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی زد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤنٹین کمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے عالمی اداروں اور برادری کا تعاون درکار ہے ، یورپی یونین کا گلگت بلتستان کی ترقی میں کردار لائق تحسین ہے ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کرے گا ، وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کی ترقی کے لیے 370 ارب کا ترقیاتی پیکج منظور کیا ہے۔
خالد خورشید نے کہا ہے کہ 370 ارب مالیت کے پیکج سے توانائی، روڈ انفراسٹرکچر، سیاحت،آئی ٹی ،تعلیم سمیت دیگر میگا منصوبے شروع ہونگے ، ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے ، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے نظام کام کر رہا ہے۔
یورپی یونین کے کوآپریشن ہیڈ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے یورپی یونین ہر ممکن تعاون فراہم کریگا ، گلگت بلتستان میں تخفیف غربت، غذائی قلت میں کمی، محکمہ جات کی استعداد کاری بڑھانے کیلئے یورپی یونین تعاون کرے گی ، سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی کیلئے تکنیکی معاونت، دیامر سمیت شعبہ جات پر کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News