Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اےکارابی پیرزادہ کی تصاویر،ویڈیوزہٹانےسےانکار

Now Reading:

ایف آئی اےکارابی پیرزادہ کی تصاویر،ویڈیوزہٹانےسےانکار
Rabi-FIA

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی مشکلات میں  مزیداضافہ ہوگیا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کی جانب سےگلوکارہ کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوزہٹانے سےانکارکردیاگیا۔

رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیووتصاویرسے متعلق تنازع حل نہ ہوسکا۔ گلوکارہ کی جانب سے ایف ائی اے کوپٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں ویڈیواور تصویرکوفوری طور پرسوشل میڈیاویب سائٹس سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کوتنازع سے متعلق شدیدذہنی اذیت کاسامناہے۔

رابی پیرزادی نےدرخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ انہوں نے کمپنی کواپنا فون واپس کردیاہےجس میں ان کی وڈیوزاور تصاویر موجودتھیں اور سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں تھیں۔

انہوں نےدرخواست میں اپیل کرتے ہوئےکہاکہ متنازع مواداور اس کےلنکس کوسوشل میڈیاسےہٹادیاجائے۔

Advertisement

ایف آئی اے نےرابی پیرزادہ کی تصاویراورویڈیوزکوسوشل میڈیاویب سائٹس سےہٹانے کے حوالے سےکہاگیاہےکہ یہ کام ان کانہیں بلکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ڈیوٹی ہےاور اس سلسلےمیں گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کوارسال کردی گئی ہے۔

خیال رہےکہ رابی پیرزادہ نےنازیباموادکےسوشل میڈیاپروائرل ہونےاورلوگوں کی جانب سے شدیدتنقیدکاسامناکرنےکےبعدسوبش دنیاسےکنارہ کشی اختیار کرنےکااعلان کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئےلکھا کہ ” میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر