ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، بول نیوز کی نشریات پر پابندی اظہارِ رائے کو کوچلنے کے مترادف ہے ، پیمرا کوبول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہوئی ہے، ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔
شازیہ مری نے کہا تھا کہ نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منارہی ہے، قوم وزیراعظم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے مزید کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دے کر ملک کو باوقار بنایا تھا، قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے بلاول بھٹو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News