Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پیپلز پارٹی کا احتجاج عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے، لیاقت بلوچ

Now Reading:

سندھ میں پیپلز پارٹی کا احتجاج عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا احتجاج مگرمچھ کے آنسووں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو لڑوانے کے کھیل سے باز رہے، عمران خان نے ریاست مدینہ کا نظام دینے کا اعلان کیا تھا مگر انہوں نے بد اخلاقی اور پگڑیاں اچھالنے میں قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔

 لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کو غیر موثر کرنے کا ایک کھیل کھیلا جارہا ہے جو ریاست مدینہ سے انحراف ہے، فوج کے ادارے کو چیف آف آرمی کے موقع پر اور اب ڈی جی آئی ایس آئی کی مقرری پر وزیر اعظم عمران خان نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، بلوچستان سے زوال کا سونامی شروع ہوا ہے پنجاب اور وفاق بھی اس کی زد میں آئے گا، بچاؤ کا راستہ ہے کہ عمران خان مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کروایا جائے اور انتخابی اصلاحات کے ساتھ عام انتخابات کروائے جائیں، معیشت تباہ ہے، مہنگائی چوروں نے عوام کی جیبوں سے کھربوں روپے نکال لئے ہیں، اقتصادی پہیہ جام کر دیا گیا ہے ایک بار پھر سعودی حکومت نے رحم کھایا ہے جو پہلے ملا تو دوبارہ کیوں ضرورت پیش آئی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر محاذ پر ناکام ہیں اور تیسری اقتصادی ٹیم بھی ناکام ہوچکی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کا احتجاج مگرمچھ کے آنسووں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے، سندھ میں گندہ پانی بد ترین نظام زندگی میرٹ کا قتل عام دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر