Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی، پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

Now Reading:

ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی، پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں کراچی کے 6 مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قائدین سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگل چوک صدر میں پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پریڈی اسٹریٹ کو عام ٹریفک کے ساتھ بند کردیا گیا، جبکہ پریڈی اسٹریٹ کی دوکانیں بھی بند کردی گئی ہیں، سیکیورٹی کے لئے پولیس تعنیات ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کارکنان سے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینٹر شیری رحمان اور وقار مہدی خطاب کریں گے، الاصف اسکوائر پر بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے، الاصف اسکوائر پر سلیم مانڈوی والے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بنارس چوک پر پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، بنارس چاک پر جاری احتجاج سے  مرتضیٰ وہاب خطاب کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر میں ملیر پریس کلب کے باہر سید قائم علی شاہ کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لیاقت آباد 10 نمبر پر پیپلز پارٹی کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، لیاقت آباد 10 نمبر پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت شہلا رضا کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں سنگر چورنگی  پر احتجاجی مظاہرہ  جاری ہے جس میں تاج حیدر خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر