
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نےمسلح ملزمان کی داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ عدالت میں داخلے کی کوشش کے دوران دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والےملزمان گزشتہ روز ہونےوالے ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزمان کی پیشی سے پہلےعدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم پولیس کی جانب سے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔
گرفتارہونےوالےشاہد اورولید سمیت دیگرملزمان سےجدید اسلحہ اورمیگزین برآمدکیےگئےہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اسپیشل برانچ کی اطلاع پر کی گئی۔ جس کے بعد انہیں ریس کورس پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
عدالت میں پیشی پرآنے والےملزمان ارشد اور شان نے گزشتہ روز علامہ اقبال ایئرپورٹ میں فائرنگ کرکے
عمرے سے واپس آنےوالے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News