Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر شوبز شخصیات کا ردعمل

Now Reading:

آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر شوبز شخصیات کا ردعمل

پاکستانی بلے باز آصف علی کی  افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی پر شوبز شخصیات نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ میں آصف علی کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلائی گئی جس پر شوبز شخصیات نے بھی بلے باز کی صلاحیتوں کو خوب سراہا ہے۔

آصف علی کے حوالے سے پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں ان کے کامل یقین کی خوب حوصلہ افزائی کی ہے۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ یہ کیسی خود اعتمادی ہے جس نے کھیل کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری چند گیندوں پر 4 چھکے مار کر فتح پاکستان کے نام کردی، آصف علی یو بیوٹی۔

اسکے علاوہ پاکستان کی بہترین اداکارہ صباء قمر نے بھی افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا  ہے۔

اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ میچ دیکھا لیکن آصف علی آپ بہترین ہیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں اداکارہ نے پاکستانی ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے اور کہا ہے کہ  یہ ہے میرا پاکستان۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر