Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست پر اسد عمر کا شاعرانہ تبصرہ

Now Reading:

بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست پر اسد عمر کا شاعرانہ تبصرہ
اسد عمر

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست پر وفاقی وزیر اسد عمر بھی خود کو نہ روک سکے اور شاعرانہ تبصرہ کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پنجابی شعر لکھا کہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Advertisement

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے، بھارتی بیٹنگ لائن  بری طرح ناکام رہی۔

بھارت کی جانب سے جڈیجہ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہاردک پانڈیا 23 ،راہول 18 ،روہیت شرما 14 جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے صرف 9 رنز بنائے۔

بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، سوڈھی 2 جبکہ ٹم ساؤتھی اورایڈم ملئین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے محتاط بیٹنگ کی اور بھارت کی جانب سے دیا ہوا111 رنز کا ہدف باآسانی 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 49 رنز کی بہترین اننگ کھیلی،کپتان کین ولیمسن 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 20رنز بنائے ۔

بھارت کی جانب سے جیسپرٹ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے سوڈھی کو 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان پہلے ،افغانستان دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر