Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

حمزہ شہباز کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ
خورشید شاہ

حمزہ شہباز کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی اورلاہور آنے کی بھی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نومبر کے پہلے ہفتے میں شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن آئیں گے۔

حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ دیں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔

حمزہ شہبا ز نے کہاکہ آپ کی جمہوریت کےلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، موجودہ حکومت نے انتقام کی سیاست کی اور ملک کی طرف توجہ نہیں دی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک اور عوام کےلئے کینسر بن گئے ہیں۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ حکومت سے نجات کا واحد آئینی راستہ ان ہاؤس تبدیلی میں ہے، میں نے جو فارمولا دیا ہے اس پر عملدرآمد کے لیے اپنے پارٹی قائد کو قائل کریں۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے حمزہ شہباز کو ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی تھی۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی  کے امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

 مسلم لیگ ن کے قائد اور خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پراتفاق ہوا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، ماضی کو بھلا کر سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔

 اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لیے خورشید شاہ نے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران قائد مسلم لیگ ن نے کہاکہ دو سال تک آپ کو پابند سلاسل رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کا سارا زور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا رہا۔

 سید خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے قائد کا رہائی پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر