
فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کا کام نگرانی کرنا ہے حکمرانی کرنا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں ایڈمنسٹریٹرترقی و تبادلے اورسارے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کےمطابق بااختیاربلدیاتی نظام نافذ کیا جائے ، صوبائی ترقیاتی بجٹ ٹھیکیداروں کابجٹ ہے ، سندھ میں فوری طورپربلدیاتی الیکشن کروائے جائیں ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےبلدیاتی الیکشن کروائے۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ آئین میں سندھ رورل اوراربن کاعلیحدہ کوٹہ ہے ، ہم نےپٹیشن میں الیکشن کمیشن کوبھی فریق بنایا ہے۔
رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی حق تلفی کررہی ہے ، متنازع مردم شماری کیخلاف ایم کیوایم نےآوازاٹھائی ہے۔
اس موقع پر رہنما ایم کیوایم پاکستان خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرکی حدود کا تعین کیاجائے ، کوئی بھی ایڈمنسٹریٹرمالک کل نہیں ہے ، سیاسی ایڈمنسٹریٹرآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News