Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین کا عمل روکنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ نہ کیا جائے، خرم شیر زمان

Now Reading:

ویکسین کا عمل روکنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ نہ کیا جائے، خرم شیر زمان

رکن سندھ اسمبلی و صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ویکسین کا عمل روکنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ نہ کیا جائے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں 6 ماہ سے کورونا ویکسینیشن عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے فوری ویکسینیشن عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں کام کرنے والے عملے کو اجرت سے محروم رکھنا ظلم ہے، 6 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو تنخواہوں کا پیسہ کہاں گیا؟ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہیں، کورونا ویکسین سے لے کر پی پی ایز تک سب وفاق نے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ویکسینیشن عملے کی تنخواہیں بھی وفاق سے بٹورے، 22 ہزار ڈوز بروقت نہ لگنے کی وجہ سے خراب ہوئیں، ویکسینیشن عملہ تنخواہوں کیلئے ہڑتال پر رہا تو مزید ویکسین خراب ہوسکتی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ویکسین کا عمل روکنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ نہ کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کورونا ویکسینیشن عملے کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نارووال کا بیربل جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، کراچی اور حیدرآباد موٹر وے دراصل موٹر وے ہے ہی نہیں، مغل اعظم نواز شریف نے موٹر وے کے نام پہ دھوکہ دیا، کراچی اور حیدرآباد موٹر وے تکمیل کے قلیل عرصے بعد بیٹھ گیا، یہ موٹر وے عالمی معیار کے تقاضوں کے منافی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی و صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پہلا باقاعدہ موٹر وے ہمارے دور میں بن رہا ہے، سکھر اور حیدرآباد موٹروے عالمی معیار کے عین مطابق بنے گا، سی پیک کا سب سے زیادہ کام تحریک انصاف کے دور میں ہو رہا ہے، سی پیک کے کئی منصوبے از سر نو پلان کئے گئے ہیں، سی پیک نون لیگ کیلئے صرف کک بیکس کا وسیلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر