Advertisement
Advertisement
Advertisement

پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مارکیٹ سے پیشہ ور افراد کو بھرتی کیا جائے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Now Reading:

پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مارکیٹ سے پیشہ ور افراد کو بھرتی کیا جائے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مارکیٹ سے پیشہ ور افراد کو بھرتی کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرِ صدارت مجوزہ گندھارا ویلی سٹی منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء کامران بنگش اور اشتیاق ارمڑ کے علاوہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، سنئیر صحافی ارشد عزیر ملک اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو مذکورہ ہاوسنگ اسکیم کے لئے زمین کی خریداری سمیت مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ گندھارا ویلی سٹی 1 لاکھ 8000 کنال اراضی پر محیط ہوگی، یہ ہاوسنگ اسکیم پشاور اور نوشہرہ کے سنگم پر واقع بنجر اراضی پر قائم کی جا رہی ہے، اس ہاوسنگ اسکیم میں تعلیمی، طبی، تجارتی اور تفریحی سہولیات کے علاوہ تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے لینڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت زمین کی خریداری کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا، منصوبے کی ماسٹر پلاننگ کے لئے کنسلٹنٹ ہائیر ہو چکا ہے، اگلے 6 مہینوں میں منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کے قیام پر کام جاری ہے، گندھارا ویلی سٹی میں صحافیوں کے لئے 1132 کنال رقبے پر میڈیا انکلیو بھی قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں میڈیا انکلیو میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کو پلاٹوں کے پروژنل الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صحافیوں کو پروژنل الاٹمنٹ لیٹرز کے اجراء کے سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کے لئے متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا، کمیٹی اس سلسلے میں حتمی تجاویز صوبائی کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کرے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ گندھارا ویلی سٹی صوبے میں سب سے بڑی اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اسیکم ہوگی، مذکورہ ہاوسنگ اسکیم کے لئے زمین کی خریداری کے سارے عمل میں 100 فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر عملدر آمد کے لئے مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر عملی پیش رفت کے لئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کا قیام جلد سے جلد عمل میں لایا جائے، پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مارکیٹ سے پیشہ ور افراد کو بھرتی کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر