Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں، وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں ، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں، وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں ، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں، وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقہ 151کی مختلف پارکوں کا دورہ کیا اور ان میں تفریحی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

مشیر سیاحت آصف محمود، ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی اور پی ایچ اے کے ڈائریکٹرز بھی ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے پارکوں میں تفریحی سہولیات کی بہتری کے کام کو مزید تیز کرنے اور ان کو خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کھیل کے میدان اور پارک صحت مند معاشرے کے ضامن ہوتے ہیں ، صاف ستھرا ماحول اور بہتر تفریحی سہولیات سے مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے ، شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، پنجاب حکومت صوبے بھر کے پارکوں میں تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نئے پارک اور کھیل کے میدان بنانے کے ساتھ پہلے سے موجود پارکوں اور میدانوں کو بحال کیا جارہا ہے ، صوبائی حلقہ 151کے تمام پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جن پارکوں میں بیٹھنے کی سہولت نہیں وہاں بنچز نصب کیے جائیں ، پارکوں میں بچوں کے لیے بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر