Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکمران اجلاس اور مشاورتیں صرف اپنے آٹا چور، چینی چور اور ادویات چوروں کو ریلیف دینے کے لئے دینا چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں کسی قسم کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج بہت بڑا جھوٹ بولا جائے گا، فواد چوہدری کرائے کے ترجمان ہیں، جس وزیر اعظم اور حکومت کی ترجمانی کر رہے ہیں ان کے بیانات بھی آپس میں نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا آج عمران خان بہت بڑا ریلیف پیکج دیں گے جس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی ، یہ مضحکہ خیز ٹوئٹ ہے، عمران کے خطاب سے پہلے کچھ گزارشات کرنا چاہتے ہیں، تین سال عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ، تین سال میں ریلیف پیکج دے کر عمل ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانچ اعشاریہ آٹھ کی شرح پر ترقی کرتے ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا گیا ، عوام کو تکلیف اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا ، کارخانے بند کرکے لنگرخانے کھولے گئے ، قرضہ آج چالیس ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مونگ، مسور، ماش، کھانے کا تیل اور آلو سب کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ، مرغی کا ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکا، انڈے 178 روپے درجن ہو چکے ہیں ، یہ عوام کو کیا ریلیف دیں گے ، ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگا ملک ہے، روپے کی قدر کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر