Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے تعلقات میں وسعت آئے گی ، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے تعلقات میں وسعت آئے گی ، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے تعلقات میں وسعت آئے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے ، ہرمشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کاساتھ دیاہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے ، رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی بنانےسےدنیا بھرمیں پاکستان کے وقارمیں اضافہ ہوا ہے۔

 اس سے قبل مولانا طاہر اشرفی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں امن کو مضبوط کرنے کے اقدامات کا پاکستان حامی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان مذاکرات عمل پر پوری دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے ، محرم کے ایام حساس ہوتے ہیں ، پورے ملک میں صورتحال بہتر ہے ، ملک میں بین المسالک امن پر کنٹرول کرنا ہے ، گزشتہ 8 ماہ میں ملک میں کوئی مذہبی فساد اورقتل و غارت نہیں ہوئی۔

Advertisement

طاہراشرفی نے کہا تھا کہ آج ملک میں یکساں تعلیم کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے ، اگلے دو سے تین دنوں میں افواہوں سے بچنا ہوگا ،  پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، کسی کو اجازت نہیں کہ اس زمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرے ، افغانستان کی تمام جماعتوں سےاپیل ہے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ طالبان کا بغیرقتل وغارت کابل میں داخل ہونا خوش آئند ہے ، افغان عوام اور وہاں کا امن ہمیں بہت عزیز ہے ، پاکستان امن کا سہولت کار ہے جنگ کا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر