سردی آگئی!
 
                                                                              ملک کے مختلف شہروں میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ موسم کی رت بدلی تو لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔
کہیں برسات ، کہیں سفید گالوں کی پھوار، کہیں ٹھنڈی ہواوں کے جھکڑ، ملک بھر میں سردی نے جھلک دکھادی ہے۔
شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔
کراچی میں بھی موسم نے رت بدل لی ہے۔ ٹھنڈی ہواوں نےبسیرا کرلیا۔ رات سے موسم میں خنکی محسوس کی جارہی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی نوید سنادی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 