این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ شرح والے صرف 10 ممالک کو سی کیٹئگری میں برقرار رکھا جائے گا۔
این سی اوسی کے اجلاس میں اہم فیصلہ ہوا جس کے مطابق 10 نومبر سے اِن باونڈ ائیر ٹریفک پوری طرف آپریٹ کر سکے گی، کورونا کے زیادہ شرح والے صرف 10 ممالک کو سی کیٹئگری میں برقرار رکھا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق کیٹگری سی ممالک میں آرمینیا، بلغاریہ، کوسٹا، ریکا، عراق اور میکسیکو شامل ہیں جبکہ ہائی رسک ممالک میں منگولیا ، سلووینیا ، تھائی لینڈ، ترینداد، تباگو اور یوکرین شامل ہیں۔
این سی اوسی نے کہا کہ روس، ایران، ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور افغانستان بھی ہائی رسک ممالک میں شامل ہیں، ان ممالک سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اموات اور ویکسینیشن کی کم شرح والے ممالک کو کیٹیگری سی میں میں رکھا گیا ہے، 5 نومبر 2021 سے لاگو ہونے کے لیے ان باؤنڈ ہوائی سفر کے لیے ہیلتھ/ ٹیسٹنگ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔
این سی او سی نے تمام ان باؤنڈ پیکس کے لیے سو فیصد ویکسینیشن لازمی قرار دے دی، سفر سے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا بھی لازمی قرار دے دیا۔
این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ پروٹوکول افغانستان سے تمام ان باؤنڈ بارڈر ٹرمینلز پر بھی لاگو ہوں گے، افغانی اندرون ملک پیدل چلنے والے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ / پی سی آر کے بارڈر ٹرمینلز کے ذریعے پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں، تاہم وہ سخت ٹیسٹنگ / قرنطینہ پروٹوکول سے گزریں گے جیسا کہ پہلے سے نافذ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News