Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی پی چیئرمین کا آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

پی پی پی چیئرمین کا آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار
بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور حادثے میں زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں راولا کوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس بلوچ کے قریب 2 سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 23 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو کے لیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں تھی جبکہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔

Advertisement

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بس گہری کھائی میں گرنے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آ رہی تھی۔

یاد رہے کہ مسافر بس میں 30 افراد سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر