Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
ظاہر جعفر

بےدردی سے قتل کی جانے والی لڑکی نور مقدم کے کیس کے مرکزی ملزم پر پولیس سے ہاتھا پائی کامقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھا پائی کے مقدمے میں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر ہر بار عدالت میں پیش ہونے پر کوئی نہ کوئی عجیب حرکت ضرور کرتا ہے۔

گزشتہ روز بھی عدالت میں پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر نے مسلسل نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ یہ ڈرامے کررہا ہے اسے باہر لے جائیں۔

جب پولیس ظاہر کو باہر لے گئے تو اس وقت بھی ملزم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور ایک پولیس والے کا گریبان پکڑ لیا اور ہاتھا پائی شروع کردی۔

Advertisement

ملزم کی اس بدتمیزی پر پولیس نے ملزم کو ٹانگوں اور ہاتھوں سے پکڑ لیا اور ایسے ہی اٹھا کر دوبارہ حوالات لے گئی۔

یاد رہےکہ نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم قرار دیا جاچکا ہے اور ملزم خود بھی اپنا جرم قبول کرچکا ہے تاہم ابھی عدالتی کارروائی جاری ہے اور اس مقدمے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

 گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواست ’عورت ہونے کی بنا پر‘ منظور کر لی تھی۔

سپریم کورٹ نے انہیں متعلقہ عدالت میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ، عصمت آدم جی پر قتل کے جرم میں معاونت کا الزام ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ضابطہ فوجداری میں ایسی ضمانت کے لیے گنجائش موجود ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر