وزیراعظم نے اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں بلخصوص خواتین کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے جدید سہولیات سے لیس زچہ بچہ اسپتال اٹک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر یاور عباس بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم دورے کے دوران اٹک کے منتخب نمائندوں اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے ملاقات سمیت ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید سہولتوں سے لیس اسپتال کی تعمیر میں چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔
حکومت پنجاب اس 200 بستروں پر مشتمل اسپتال کو 2 سال کی مدت میں مکمل کرے گی جس کی کل لاگت 5.3 ارب روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے آدھی رقم 2.66 ارب روپے وفاقی حکومت صوبہ پنجاب کو جاری کر چکی ہے۔
مدراینڈ چائلڈ اسپتال اٹک سمیت پنجاب بھر میں 5 بڑے اسپتال بن رہے ہیں ، اٹک کےاسپتال میں 320 ملازمین کیلئے رہائشی مکان اورہاسٹل بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
