Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کی مذہبی جماعت کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری

Now Reading:

پنجاب کابینہ کی مذہبی جماعت کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری
کالعدم

پنجاب کابینہ نے مذہبی جماعت کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

مذہبی جماعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے حکومتی سفارشات منظور کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اجازت کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو خط لکھے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزرا کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی جامعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔

گزشتہ روز حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے  پرعملدرآمد سےمتعلق پنجاب سب کیبنیٹ کمیٹی امن وامان اجلاس میں پیشرفت بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذہبی جماعت کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

مذہبی جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اس کے علاوہ 7 اے ٹی اے کے تحت درج چار ایف آئی آرز سے نام خارج کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔

Advertisement

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب رائو سردار اور دیگر شریک بھی ہوئے۔

اجلاس میں مذہبی جماعت سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اس سے قبل بھی محکمہ داخلہ نے پنجاب میں مذہبی جماعت کے 800 سے زائد کارکنوں کی رہائی کافیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد کارکنان رہا ہونے والوں میں شامل نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر