Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، مونس الٰہی

Now Reading:

وزیر اعظم کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، مونس الٰہی
مونس الٰہی

مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

چوہدری مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں بڑھی لیکن پی ڈی ایم مہنگائی کو جواز بنا رہی ہے، وزیر اعظم کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کوئی ابہام میں نہ رہے، مڈٹرم الیکشن خارج از امکان ہیں، قبل از وقت انتخابات ناممکن البتہ حکومتی مدت میں 6 ماہ کی اجازت ہے۔

چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ پانی تقسیم مسئلہ کے مستقل حل کیلئے پیپلز پارٹی سے تعلقات کو بھی استعمال میں لا رہے ہیں، بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں پانی تقسیم کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کافی حد تک دور کر دئیے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں کہ کسی کا شکوہ پیدا نہ ہو، پانی کی چوری تینوں صوبوں میں ہوتی ہے کوشش ہے کہ مل کر اس کا انسداد کریں۔

Advertisement

وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سماں روڈ فوری تکمیل کیلئے کوشاں پھر شہر کی سڑکیں بنائیں گے، شہر کی ساری سڑکیں شروع ہوں تو ٹریفک مسائل پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر