Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدمتِ خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اسلم اقبال

Now Reading:

خدمتِ خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ خدمتِ خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

میاں اسلم اقبال نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے مہنگائی کے حوالے سے شکوے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لوگوں کی زیادہ تر شکایات بجلی، گیس، واسا، پولیس، تعلیم اور صحت سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ رہ کر ہی ان کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکتی ہے، خدمتِ خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انتشار پھیلانے کی سیاست ملک کی ترقی کے لئے زہر قاتل ہے، سیاسی بے روزگاروں کو اقتدار سے دوری تڑپا رہی ہے، 2023 کے انتخابات میں عوام کرپٹ ٹولے کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں، غریب گھرانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے زبردست فوڈ ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کے مشترکہ ریلیف پیکیج سے 13 کروڑ غریب لوگ فائدہ اٹھائیں گے، عارضی معاشی مشکلات جلد ختم ہو جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر