Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

واٹس ایپ کا گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کمپنی نے گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے ، اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔

یہ فیچر جس سے ایڈمنز مزید بااختیار ہو جائیں گے ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

دینا بھر میں 2 ارب لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ان کو کمپنی نئی سے نئی سہولیات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کا فروغ اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔

صارفین کی بےحد تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ کمپنی نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر