سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور تشدد کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبئے نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران او آئی سی کے معاون برائے انسانی امور طارگ باخت اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے اس دورے کو او آئی سی کی کشمیریوں کی منصفانہ ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت قرار دیا، امتِ مسلمہ کی مشترکہ آواز، اصولی و بھرپور حمایت مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے طاقت کا منبع ہے۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات کے زریعہ کشمیریوں کی آزادیوں اور بنیادی حقوق کا انکار کیا ہے، بھارت نے جائز کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا، بھارت کشمیریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور تشدد کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور تشدد کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء نے اس صورتحال کا ایک بڑے انسانی المیہ مین تبدیل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News