Advertisement
Advertisement
Advertisement

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

Now Reading:

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کیلئےلایا جائے  گا جبکہ 15  نومبر سے ملک بھرمیں گنےکی کرشنگ کا آغاز کیا جائے گا اور کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ سندھ میں شوگر ملزکی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں ، سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اور دیگرصوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران  خان نے کہا کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021اورقوانین پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کااحساس رکھتی ہے، حکومت کی سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر توجہ مرکوز ہے۔

 عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، عوام کو ریلیف دینے کیلئےصوبائی،ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان درآمدی اشیاپر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثر آیا،حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب کوریلیف دینےکیلئےجاری کی گئی ہیں، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئےجائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کریں، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر