Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلے گی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلے گی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر12 کے مرحلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے ٹیم میں 5 میچز کے دوران کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Advertisement

محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہیں۔

ایک بار پھر آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہورہی ہیں اور یہ میچ بھی ناک آؤٹ ہے۔

پاکستان ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا کو کبھی نہیں ہراسکا، دیکھنا یہ ہے کہ اس بار پاکستان یہ روایت تبدیل کرتا ہے یا اس بار بھی آسٹریلیا کامیابی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر