
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے۔
فواد چوہدری حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو، اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے، تاکہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موخر کیا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
واضح رہے کہ ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں، نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈوبتی کشتی سے اب چھلانگیں لگانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات آپ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے بعد یاد آئی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News